Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امید ہے انصاف ہوگا‘ نواز شریف

اسلام آباد: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نیب عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد کہا ہے کہ میرے خلاف کارروائی مفروضوں پر مبنی ہے تاہم فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہوگا۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے قائد کا کہنا تھا کہ میں 2 مرتبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ اور 3 بار ملک کا وزیراعظم رہا لیکن کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا، دیانت داری سے اپنا کام کیا اور فرض نبھایا۔ نوازشریف نے کہا کہ مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور کرپشن میرے قریب سے نہیں گزری۔ کبھی کوئی کک بیک اور کمیشن نہیں لیا جب کہ آج کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا۔ امید ہے میرے ساتھ انصاف ہوگا۔

                              

شیئر: