ترسیل زر پر کوئی پابندی نہیں، ساما
ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ”ساما“ کے گورنر ڈاکٹر احمد الخلیفی نے کہا ہے کہ سال رواں کے دوران ترسیل زر پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ ریال کی قدر میں نہ اب کوئی تبدیلی کی جارہی ہے اور نہ آئندہ پالیسی بدلنے کا کوئی ارادہ ہے۔