شیر خرمہ میووں اور لذت سے بھرپور
جمعرات 20 دسمبر 2018 3:00
اجزاء۔
دودھ۔ ایک لیٹر
چینی۔ ایک کپ
کھوپرا (پسا ہوا)۔ چار کھانے کے چمچ
پستے (پسے ہوئے) ۔دو کھانے کے چمچ
چھوہارے۔ دو عدد
چاول (پسے ہوئے)۔ چار کھانے کے چمچ
سویاں۔ ایک کپ
کھویا ۔چارکھانے کے چمچ
بادام (پسے ہوئے)۔ دو کھانے کے چمچ
چھوہارے (کٹے ہوئے) ۔چھ عدد ( چار چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
الائچی کے دانے۔ چار عدد
ترکیب :
پتیلی میں دودھ ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں۔ابال آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔اس میں سویاں، چاول اور چینی ڈال دیں۔10 منٹ تک چمچ چلاتی رہیں۔اس کو 20-25منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ اس میں پساہوا کھوپرا، بادام، پستے ڈال دیں۔الائچی دانے اور چھوہارے بھی ڈال دیں اور مزید 10منٹ پکائیں۔سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ٹھنڈا ہو جائے تو کٹے ہوئے چھوہاروں اور کھویا سے گارنش کر کے سرو کریں۔