Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے داغ جلد کے لیے بیوٹی ٹپس‎

آپ گھر میں ہوں یا دفتر میں ،فارغ ہوں یا کام میں مصروف ، خود کو اپنے چہرے کو چھونے سے باز نہیں رکھ پاتی ہیں ۔ وہ خواتین جن کے چہرے پر مہاسے نکلتے ہوں  اور پھر جلد پر ان کا داغ پڑجاتا ہوا انہیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ ان کی معمولی عادتیں بھی اس پریشانی میں اضافے  کا باعث بن سکتی ہیں ۔ کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ چہرے پر ہلکی سی خارش ہو جائے یا کیل مہاسوں کی آمد آمد ہو تو وہ اسے کھرچتے رہتے ہیں یا پھر کیل مہاسے کو باہر نکلنے سے پہلے ہی دبانا شروع کر دیتے ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مہاسا تو نکلنے سے باز نہیں آتا البتہ چہرے پر ایک ضدی کالا یا براؤن داغ پڑجاتا ہے جو انتہائی بد نما محسوس ہوتا ہے ۔ جسم کا اپنا ایک خودکار نظام ہے جو مختلف کیمیائی مرکبات کے ذریعے ان مہاسوں کو مندمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جسم میں موجود وٹامن بھی تھری نہ صرف چہرے پر موجود داغ دھبوں پر جادو کی طرح سرائیت کرتا ہے بلکہ دھوپ سے جلی اور عدم یکسانیت کا شکار جلد کے لئے بھی انتہائی موثر ہے ۔ لہذا چہرے پر نکلنےوالے دانوں اور کیل مہاسوں کو کھرچنے اور  دبانے   کے بجائے انکا از خود ٹھیک ہوجانے کا انتظار کریں  تاکہ آپکا چہرہ بد نما داغ دھبوں سے محفوظ رہ سکے . 
یہ بھی پڑھیں:سرد اور خشک موسم میں بالوں کی حفاظت

شیئر: