Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاک کلر نیل آرٹ‎

نیل آرٹ فیشن کا ایک لازمی جز ہے جسکے بغیرمیک اپ ادھورا سا محسوس ہوتا ہے ۔ ناخنوں کو دلفریب انداز سے سجانے کے لئے مختلف قسم کے نیل آرٹ استعمال کیے جاتے ہیں ۔ انہی میں سے ایک بلاک کلر نیل آرٹ ہے جس کی مدد سے آپ اپنے پسندیدہ رنگوں کا انتخاب کرکے ناخنوں کو خوبصورت انداز میں سجا سکتے ہیں ۔ 
سب سے پہلے مینی کیور کریں ، ناخن تراشیں اور ہاتھ پر لوشن یا کریم لگا لیں ۔ پھر تمام ناخنوں پر گلابی رنگ کی نیل پالش لگا ئیں ۔ جب پہلا کوٹ خشک ہوجائے تو نیل کلر کا دوسرا کوٹ لگائیں اور نیل پالش خشک ہونے کا انتظار کریں ۔ پھر بلیک نیل اسٹرپ کی مدد سے ہر ناخن پر علیحدہ علیحدہ ڈیزائن بنائیں ۔ ایک یا دو ناخن سادہ رکھنا بہتر ہے ۔ اب پہلے سلور گلیٹر نیل پالش کا گہرا کوٹ ناخن کے مخصوص تکونی حصے پر لگائیں تاکہ سلور کے پیچھے سے گلابی رنگ کی نیل پالش اور سیاہ اسٹرپ خوبی سے جھلکنے لگے ۔ اب ناخن کے بقیہ حصے پر سیاہ نیل پالش لگا لیں ۔ اور اضافی بلاک اسٹرپ چھوٹی قینچی سے کاٹ دیں ۔ آپ کے ناخن سلور گلابی اور سیاہ کا دلفریب امتزاج نظر آئیں گے ۔
 

شیئر: