Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#افغان_امن_مذاکرات

افغانستان اور امریکہ امن مذاکرات کو پاکستانی ٹویٹر صارفین نے خوش آئند قرار دیا ہے اور اسے افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور قیام امن کے لیے بھی انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے۔
آصف خان نے ٹویٹ کیا : ‏افغان امن مذاکرات افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان سب سے متحرک کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ افغانستان میں امن پاکستان کے امن سے وابستہ ہے۔
میاں احسان الحق نے لکھا : ‏پہلی بار تمام فریقین کسی حد تک مخلصانہ کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔پاکستان ہمیشہ مزاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے حل کا خواہاں رہا ہے۔پاکستان ان مزاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور مزاکرات کے ذریعے ہی افغانستان میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔
ام رباب نے کہا ہے : ‏‎دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان پاکستان کے تعاون سے ہونے والے امن مذاکرات کو خوش آئند قرار دے کر ان کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔
اریبہ الہی نے لکھا : ‏پاکستان کی کوششوں سے دبئ میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم دعا اور امید کرتے ہیں کہ یہ مذاکرات کامیاب ہو کر پورے خطے میں امن کا باعث بنیں ۔
ثاقب الرحمن کا کہنا ہے : ‏افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان اپنی بساط کے مطابق کوششیں کر رہا ہے تا کہ افغانستان میں تیس سال سے جاری فساد کا خاتمہ ہو سکے۔
پرویز نے ٹویٹ کیا : ‏حل جنگ میں نہیں مذاکرات میں ہے۔امریکہ نے بالآخر پاکستان کا افغانستان مسئلے پر مؤقف تسلیم کرلیا۔آج پاکستان کےتعاون سے تمام فریقوں میں بامقصد افغان مذاکرا ت کےپہلے دور کا آغاز ہوگیا۔اب خطے میں امن ہوگا اور دہشت گردی ختم ہو گی۔ انشا للہ 
سید مجتبی نقوی نے لکھا : ‏پاکستان بالخصوص بلوچستان میں قیام امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری ہے اور خطے میں امن کی بھی یہی دلیل ہے۔
خرم شہزاد نے ٹویٹ کیا : ‏پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہےاور افغانستان میں امن پاکستان اور پورے خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے۔ 
 

شیئر: