پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں معاونت کی: عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کیا : پاکستان نے ابوظبہی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی۔ آئیے دستِ دعا بلند کریں کہ امن لوٹ آئے اور جری افغان عوام پر تقریباً تین دہائیوں سے پڑنے والی آزمائش تمام ہو۔ قیامِ امن کیلئے پاکستان سے جو بھی بن پڑے گا وہ کریں گے۔