Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بگ بیش لیگ میں سکے کے بجائے بلے سے ٹاس

برزبن:کرکٹ میچ میں ٹاس کے لئے سکے کی جگہ بیٹ کا طریقہ متعارف کراد یا گیا اور گزشتہ روز بگ بیش لیگ کے پہلے میچ کے لئے بیٹ سے ٹاس کیا گیا ۔بگ بیش لیگ-19 2018 ءکے دوران برزبن ہیٹ اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر میتھیو ہیڈن نے بلا اچھال کر ٹاس کیا۔ ٹاس کیلئے تیار کئے گئے اس خصوصی بلے کی دونوں اطراف ایک جیسی ہیں، جن پر ایک جانب فلیٹس (Flats) اور دوسری جانب روفس (Roofs) لکھا ہوا ہے۔پہلی مرتبہ ہونے والے اس ٹاس کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کپتان کولن انگرام نے جیتا اور ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برزبن ہیٹ 146 رنز بنانے کے بعد آل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف باآسانی 20ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے راشد خان کو 4 اوورز میں 19 کے عوض 3 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ رواں برس کے دوران یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس کو ختم کردیا جائے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے یہ جدت متعارف کرائی ہے کہ ٹاس تو ہو لیکن سکے کے بجائے بلے سے ٹاس کی جائے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: