لندن۔۔۔ سیر و سیاحت کی دنیا میں تفریح اور تفریحی سرگرمیوں کو یادگار بنانے کیلئے فوٹو ہی ایک سہارا رہتا ہے اور جب سے وڈیوز بننے کا سلسلہ شروع ہوا ہے لوگ بطور خاص اپنی سرگرمیوں اور تفریحات کی وڈیوز تیار کرتے ہیں جبکہ وقت کے ساتھ فوٹو گرافی کی دنیا میں پیش قدمی ہورہی ہے اس کی مدد سے تقریباً ہر شخص کے پاس ایک نیا کیمرےہ موجود ہوتاہے جو اسمارٹ فون کی شکل میں ہے۔ اس بار سفری تصاویر کی تعداد 20ہزار بتائی جاتی ہے جو 142ممالک میں اتاری گئی ہیں اور جنہیں دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا ہے۔ فوٹو گرافی کے لئے اعلیٰ قسم کے پیشہ ور کیمرے بھی استعمال ہوئے ہیں اور عام موبائل فون سے اتاری گئی تصاویر بھی ہیں۔ مقابلے کیلئے جمع کردہ تصاویر کو پرندوں ، روشنی ، قدرتی مناظر ، تہذیب اور اشکال کے نام سے مختلف کیٹگریز میں رکھا گیا ہے۔ جن تصاویر پر نظر ٹھہر جاتی ہے ان میں ایک گوئٹے مالا کے آتش فشاں کی ہے۔ دوسری تصویر قوی الجثہ سیل اور پینگوئن کی ہے جبکہ مقابلے کا پہلا انعام ایتھوپیا کی ایک جھیل کے کنارے نظر آنے والے اونٹوں کی ہے۔