Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں3پاکستانی ٹاپ 10میں موجود

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہند اور آسٹریلیا کے علاوہ نیوزی ینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان کے 3کھلاڑی بیٹسمین اظہر علی ، فاسٹ بولرمحمد عباس اور لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹاپ 10میں شامل ہیں ۔بیٹنگ میں پاکستان کے اظہر علی اور بولنگ میں یاسر شاہ10 ویںنمبر پر ہیںجبکہ بولرز کی فہرست میں محمد عباس نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوئے ہیں۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ میںہندوستانی کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے با لترتیب اپنی پہلی اور دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔بیٹسمینوں کی پوزیشن پر کوئی فرق نہیں پڑا تاہم ویرات کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹس 934 تک پہنچ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 915 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔پرتھ ٹیسٹ میں عمدہ بولنگ پر آسٹریلوی بولرز ناتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دونوںآسٹریلوی بولرز ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں ۔ لیون ساتویں اور جوش ہیزل ووڈ نویں نمبر پرپر پہنچ گئے۔ ہند کے محمد شامی ، جسپریت بمرا اور ایشانت شرما نے بھی رینکنگ بہتر بنائی ہے ۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ بدستورپہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: