Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکردگی پر مطمئن ہوں، نظریں ورلڈ کپ پر ہیں، فاسٹ بولر محمد عباس

  سیالکوٹ : ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری نظریں کرکٹ ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا۔ محمد عباس نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لئے بے چین ہوں موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور مینجمنٹ کو جب بھی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں کے خلاف پرفارمنس شاندار رہی، اچھی کارکردگی کے بعد ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، کرکٹ انجوائے کررہا ہوں، انگلینڈ میں کاونٹی کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔محمد عباس نے کہا کہ جو بھی فارمیٹ ہو بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، ٹیم بھرپور فارم میں ہے امید ہے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی ملے گی، میری نظریں ورلڈ کپ پر ہیں موقع ملا تو ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزئیے پڑھنے کیلئے اردونیوز"واٹس ایپ اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: