Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ روزہ میچ:اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریاں

بنونی :کپتان ایکرمین کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت کرکٹ ساوتھ افریقہ انویٹیشن الیون نے سہ روزہ ٹور میچ  کی پہلی اننگز 318 رنز 7 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کردی،جس کے بعد پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بنا کرڈیکلیئر کردی۔ جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ایکر مین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے بولرز کی خوب دھلائی کی اور ناقابل شکست 103 رنز بنائے۔ رچرڈز 98 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کے فہیم اشرف اور اظہر علی نے 2، 2 جبکہ عمر حسن علی اور حارث سہیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بعدازاں پاکستانی بلے بازوں نے بھی اپنے جوہر دکھائے ۔ اظہر علی سنچری پر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے اور بابر اعظم 104 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ پریکٹس میچ میں قومی اوپنرز پھر جم کر کھیلنے میں ناکام رہے اور امام الحق 23، فخر زمان 19رنز ہی بنا سکے۔ دوسری اننگز کیلئے جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ پر 50رنز بنا لئے تھے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: