Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کیلئے وسیم اکرم کی نیک تمنائیں

ملتان: سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار آل راونڈر وسیم اکرم نے کہاہے کہ سرفراز احمد اچھی کپتانی کررہا ہے اور اس کے علاوہ ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف لانے کےلئے ایونٹ شروع ہو رہا ہے، اس میں یونیورسٹی اور مدرسے کے بچے بھی کھیلیں گے۔ ایونٹ کا مقصد برداشت ہے، کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن ہار کے بعد برداشت سیکھنا ہے۔سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کا دورہ صرف پاکستان ہی نہیں ہر ٹیم کےلئے مشکل ہوتا ہے۔ سرفراز بہت اچھی کپتانی کررہا ہے۔مجھے اس کھلاڑی کا نام بتادیا جائے جو سرفراز کے جگہ کپتان بن سکتا ہو۔ سرفراز کے بعد ایسا کوئی کھلاڑی نہیں جو کپتان بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کے بعد عمران خان یا جاوید میاں داد جیسے نہیں بیٹھے جس میں سے کسی کو کپتان بنا دیا جائے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: