Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں لاکھوں افراد کو فوری امداد کی ضرورت

ابوجا۔۔۔نائیجرین ریڈکراس نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہزاروں افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تنظیم کے  سیلاب سے تقریباً 2 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ ایک بڑا زرعی رقبہ بھی تباہ ہو گیا ۔ نائیجر اور بینیو دریاؤں میں پیدا ہونے والی طغیانی کے باعث ان دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے تھے جس کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ امدادی ادارے کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہے۔
 

شیئر: