رنویر سنگھ اسکول فنکشن میں
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ حال ہی میں اسکول کے فنکشن میں پہنچے۔انہیں دیکھ کو اسکول کے بچے حیران اور خوش ہوئے۔ اسکول فنکشن میں بطور خصوصی مہمان شرکت کرنے کا مقصد دراصل ان کی اپنی فلم سمبا کی تشہیری مہم چلاناہے۔ روہیت شیٹھی کی نئی فلم سمبا میں رنویر ایک پولیس افسر کا کردار نبھارہے ہیں ۔ان کےساتھ فلم میں سارہ علی خان پہلی بار کام کررہی ہیں ۔فلم کے گیت جاری کئے جاچکے ہیں۔