بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا نے شہرت میں بڑے بڑے بالی وڈ ہیروز کو مات دیدی۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق دیپیکا ہند کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی بالی وڈ شخصیت بن گئی ہیں۔ آئی ایم بی ڈی نامی انٹرنیشنل فلم ویب سائٹ نے کہا کہ دیپیکا کو پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر ہند کا بہترین اداکار ماناجارہاہے۔ وہ2018 کی اسٹار قراردیدی گئی ہیں۔ اس فہرست میں سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان اطر اکشے کمار پیچھے رہ گئے ہیں۔ 2018 کے ٹاپ ٹین اداکاروں میں دیپیکا سرفہرست ہیں۔