لکھنؤ۔۔۔ شدت پسند تنظیم کے خود ساختہ لیڈر امت جانی نے نصیر الدین شاہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہندوستان میں اب نہ رہیں، یہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں اور ان کے لئے میں نے پاکستان کے2ٹکٹ بھیج دیئے ۔ واضح رہے کہ امت جانی نے لکھنؤ میں ماضی میں مایا وتی کے مجسمے کو توڑا تھا ۔ ابھی حال میں وزیراعلیٰ یوگی کے بنگلے کے سامنے ایک ہورڈنگ لگا دی تھی جس میں یوگی اور مودی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ دونوں کو مشورہ دیا تھا کہ مودی صاحب آپ کی قیادت میں ملک کی5ریاستوں میں بی جے پی کی ہزیمت آمیز شکست ہوئی ہے اس لئے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔