لکھنؤ۔۔۔دیوریا کی ایک عدالت نے ایک کیس میں حاضر نہ ہونے کے الزام میں سابق تھانہ انچارج سمیت 8 پولیس اہلکار کیخلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھٹنی علاقے کی ایک خاتون نے 2سال قبل 8 پولیس اہلکار کے خلاف چھیڑخانی، لوٹ اور مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ درج کرایا تھا۔عدالت میں معاملے کی سماعت کے دوران ملزم پولیس اہلکار حاضر نہیں ہورہے تھے۔