لکھنؤ۔۔۔ سلطان پور پولیس نے چھاپہ مار کر 4 میں سے 2 بچوں کو برآمد کرلیا۔تصادم کے دوران ایک بچے کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔ دوسرا شدید طور پر زخمی ہے ۔ اسے لکھنؤ ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔4 اغواکاروںکو گرفتار کرلیاجبکہ بقیہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اغواکاروں نے2 دن پہلے ایک ٹینٹ ہاؤس کے مالک کے4 بچوں کو اغواکرلیا تھا۔ اور ان کی واپسی کے لئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے تھے۔