Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈینٹسٹ خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس

نئی دہلی ۔۔۔ہندوستانی ریاست کرناٹک کی پہلی خاتون کو سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس ملنے کی خبر ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے نمایاں کرکے شائع کی۔ ہندوستانی خاتون فینچری سنتوش چیتی سعودی عرب میں 15برس سے ڈینٹسٹ کے طور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے مملکت آنے سے قبل 2002ءمیں ہندوستانی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا۔ تب سے انکی خواہش تھی کہ انہیں سعودی عرب میں بھی ڈرائیونگ لائسنس مل جائے۔ 

شیئر: