ریاض۔۔۔ فرانسیسی قومی اسمبلی میں امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقے میں اہم اور موثر کردارادا کررہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر قیادت فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کے ساتھ ریاض میں سعودی وفد کے سربراہ ڈاکٹر فہد العنزی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر فہد العنزی سعودی فرانسیسی فرینڈز کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سیاسی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔