Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں سعودی اسکولوں کا جشن

ریاض۔۔۔ سعودی اسکولوں نے استنبول میں سعودی کلچرل اتاشی کے تعاون سے عربی زبان کا عالمی دن منایا۔ سعودی سفیر ولید الخریجی نے عربی زبان تقریبات کی سرپرستی کی۔ اس موقع پر تقاریر کی گئیں۔ مقررین نے نئی نسلوں میں عربی زبان کی اہمیت راسخ کرنے اور قرآن و سنت کی لازوال زبان کو مطلوبہ طریقے سے سیکھنے اور اس میں کمال پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عرب سفراء، سفارتکار اور مقامی شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 

شیئر: