’’زرداری سے بچ کر رہنا‘ نواز شریف کا شہباز شریف کو مشورہ؟‘‘
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تحریک انصاف میں کرپٹ افراد کو نشان عبرت بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اپنا نام اٹھارویں اورانیسویں ترمیم رکھ لیا ہے۔ تیتر اور بٹیر لڑتے تھے اور اب احتساب کررہے ہیں تو بانہوں میں بانہیں ڈال لی ہیں۔ہم انہیں اکٹھے ایک جیل میں رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض چوہان نے کہا کہ میرا سچ چور اور چوروں کے حواریوں کو بھی چبھے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں نوازشریف نے سرگوشی کرتے ہوئے شہبازشریف کو زرداری سے بچنے اور ان کی باتوں میں نہ آنے کا کہا۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج ہم وقار کے ساتھ پنجاب کی کارکردگی پیش کریں گے۔ پاکستان کی سابقہ حکومتوں کا پہلے 100 دن ہنی مون نہیں ختم ہوتا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے اعلان کیاکہ پی ٹی آئی میں بھی جو کرپٹ ہیں ان کو بھی نشان عبرت بنائیں گے ۔