کرناٹک : 8نئے وزراء کی شمولیت
حیدرآباد۔۔۔ کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) کی مخلوط حکومت کی کابینہ میں ہفتے کوہمہ جہت توسیع کے تحت8 نئے وزرا شامل کیا گیا ہے۔گورنر وجوبھائی والانے یہاں شام کو گورنر ہاؤس میں ایک تقریب میں نئے وزرا کو حلف دلایا۔کابینہ کی توسیع سے متعلق گورنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔واضح رہے کہ ریاست کی محض6 ماہ پرانی مخلوط حکومت میں 8 وزرا کے عہدے خالی ہیں اور کابینہ میں جانے کی امید میں کئی ایم ایل اے ہیں جن کی غیر اطمینانی کی خوف کی وجہ سے کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) کابینہ کی توسیع کو اب تک ٹالتے رہے ہیں۔دونوں ہی پارٹیوں کو یہ ڈر ہے کہ ان کے کسی فیصلے سے حکومت کے سامنے پریشانی کھڑی ہوسکتی ہے ۔