Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کی شادابی کیلئے مرکز تعاون کرے، چندرشیکھر

حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤنے مرکزی وزیر ماحولیات و جنگلات ہرش وردھن سے درخواست کی ہے کہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے شروع کردہ سرگرمیوں پرتعاون کرے۔ہفتے کو مرکزی وزیر نے حیدرآباد میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤسے ان کی سرکاری قیام گاہ پرگتی بھون میں ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وزیرموصوف کے ساتھ ریاست میں شجر کاری کے پروجیکٹس ،جنگلات کے تحفظ کے اقدامات ، جنگلی جانوروں او رماحولیات کے تحفظ کی سرگرمیوں پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ پارلمور-رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پروجیکٹ کے دوسرے مرحلہ کیلئے مرکزی وزارت ماحولیات سے جلد کی جلد اجازت دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا) کے حدود میں 188جنگلات کے بلاکس کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کے اقدامات کے تعاون کے طورپر 100کروڑ روپے منظور کئے جائیں۔
 

شیئر: