Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد : امریکی قونصل خانہ کو 10سال مکمل

حیدرآباد۔۔۔  حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ خانے نے اپنے قیام کے 10سال مکمل کرلئے۔ گزشتہ عرصے کے دوران قونصل خانے نے ایک لاکھ73 ہزار نان امیگرنٹ ویزوں کا اجراء کیا۔ 2008ء میں حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے قیام کے بعد سے 2009ء تک امریکی قونصل خانے کی جانب سے مختلف اقسام کے 37 ہزار587نان امیگرنٹ ویزے جاری ہوئے جن کی تعداد 2017ء میں بڑھ کر ایک لاکھ73ہزار ہوگئی۔ اس طرح حیدرآباد کاامریکی قونصل خانہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ نان امیگریشن ویزے جاری کرنے والا مصروف ترین دفتر بن چکا ہے۔ حیدرآباد کونسلرز ڈسٹرکٹ صرف تلنگانہ، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے عوام ہی کی خدمت نہیں کرتا بلکہ ان تینوں ریاستوں میں مختلف ا غراض کیلئے آنے والے، کام کرنے والے اور رہائش پذیر تقریباً ایک لاکھ امریکی شہریوں کی ضرورتوں کی بھی تکمیل کرتا ہے۔ امریکی قونصل خانہ حیدرآباد کی قونصل جنرل کیتھرائن بی ہڈا نے بتایا کہ حیدرآباد میں امریکی قونصل خانہ کے آغاز سے لیکر اب تک ہندوستان کے ہزاروں افراد کیلئے ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔
 

شیئر: