Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

لکھنؤ۔۔۔ اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف ) نے گورکھپور کے راجیشوری سریواستو عرف راکھی قتل معاملے میں اس کے شوہر دھرمیندر پرتاپ سنگھ اور اس کے 2ساتھیوں کو کل گورکھپور سے گرفتار کرلیا ۔ایس ٹی ایف کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ آراین اسپتال کے ڈاکٹر دھرمیندر پرتاپ سنگھ نے اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ مل کر نیپال میں اپنی دوسری بیوی راجیشوری عرف راکھی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش نیپال کے پوکھرا میں پھینک دی تھی۔سپرنٹنڈنٹ سنگھ نے مزیدکہا کہ ملزم ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں پرمود کمار سنگھ اور دیش دیپک نیشاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
 

شیئر: