نیپال- ہند دوستی بس حادثے کا شکار
لکھنؤ ۔۔۔ نیپال سے دہلی جارہی نیپال -ہنددوستی بس اتوار کو صبح جمنا ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ غلط سمت میں مڑرہے ٹرک سے ٹکرانے سے بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار قریب درجن بھر مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 7 مسافروں کو اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ ٹکر کے بعد چیخ و پکار مچنے لگی۔ ٹرک ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔ گائوں والوں نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔ تب تک ڈرائیور گوپال بہادر کی موت ہوگئی جبکہ درجن بھر سواریاں زخمی ہوگئیں۔7 زخمیوں کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر معمولی زخمیوں کو نوئیڈ ابھیج دیا گیا۔