Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”طلال“ کی تدفین پر بیٹے زارو قطار رونے لگے

ریاض ۔۔۔ 87برس کی عمر میں شہزادہ طلال بن عبدالعزیز کا جنازہ قبرستان العود لیجاتے وقت انکے 2بیٹوں شہزادہ خالد اور شہزادہ عبدالعزیز کے زار و قطار رونے پر تمام شرکائے جنازہ آبدیدہ ہوگئے۔ کیمروں نے رقت آمیز مناظر محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردیئے۔ ایک تصویر میں شہزادہ عبدالعزیز بن طلال اپنے والد کے اس ثوب کو چمٹا کر روتے ہوئے دیکھے گئے جسے زندگی کی آخری سانس تک شہزادہ طلال زیب تن کئے ہوئے تھے۔ دوسری تصویر میں شہزادہ خالد بن طلال تدفین کے بعداپنے والد کی قبر پر کھڑے ہوکر گریہ کررہے ہیں۔

                                      

شیئر: