Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد رانا مڈل ایسٹ کیلئے پی پی کے سیکریٹری جنرل

مملکت میں جماعتی عہدیداروں کی طرف سے بلاول بھٹو کیلئے اظہار تشکر
ریاض ( ذکاءاللہ محسن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مڈل ایسٹ کیلئے محمد خالد رانا کو جنرل سیکریٹری مقرر کر دیا۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ محمد خالد رانا پیپلزپارٹی کے نظریاتی جیالے ہیں اور اس وقت ریاض میں پارٹی کے روح رواں ہیں۔ انکی قیادت میں پارٹی نے ریاض میں مختلف پارٹی امور کو انجام دینے کے علاوہ پارٹی کی بہتری کےلئے نمایاں کام کئے جس کی وجہ سے انکی خدمات کو دیکھتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انہیں مڈل ایسٹ کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی ریاض کی ایگزیکٹو باڈی کے اہم ممبران نے انہیںخصوصی مبارکباد دی۔ احسن عباسی، یونس ابو غالب، وسیم ساجد، صداقت حسین، غلام نبی، عبدالکریم اور عثمان اشرف نے اس نامزدگی پر چیئرمین بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دلی مسرت کا اظہار کیا اور اسے کارکنوں کی امنگوں کا مظہر قرار دیا جبکہ دیگر پارٹیوں اور تنظیموں کے ارکان نے بھی محمد خالد رانا کو مبارکباد پیش کی۔

شیئر: