احتساب ہونا چاہئے مگر اس عمل میں تفریق نہ کیجائے،خالد اکرم
پاکستان خطے میں انتہائی اہم ملک ہے ۔ پاکستان تمام ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں امن قائم کیا۔ کراچی کی رونقیں بحال کیں۔آج کراچی کے حالات آپ کے سامنے ہیں۔ احتساب ہونا چاہئے مگر سب کا ہونا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ریاض کے صدر انجینیئر صدر خالد اکرم نے خمیس مشیط کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت میاں سلیم کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خمیس مشیط آکر دلی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ عوام اور کاروباری حلقے پریشان ہیں ۔نواز شریف عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پیش ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر شہاب صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ملک میں امن اور بھائی چارے کی فضا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت مل کر ملک کی ترقی و تعمیر کا سوچیں۔ غربت کا خاتمہ کیا جائے۔روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے بھی رانا خالد اکرم سے ملاقات کی ۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مشکل وقت میں یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ میاں سلیم نے انجینیئر خالد اکرم کی عسیر ریجن آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جلد شامل کرے۔ آمین۔