Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی قیادت ”اندر‘ ‘۔ کیا مریم باہر نکلیں گی؟

لاہور: رواں برس نواز شریف خاندان کے لیے زیادہ اچھا نہیں گزرا۔ جولائی میں ہونے والے انتخابات اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کے قیام کے بعد نیب میں جاری مقدمات کے سلسلے میں پیشیوں ، گرفتاریوں، سزاﺅں اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کے انتقال سمیت شریف خاندان کئی مصائب کا شکار رہا۔ نواز شریف دوسری مرتبہ نیا سال جیل میں منائیں گے جبکہ آج ان کی سالگرہ بھی جیل میں ہی ہو رہی ہے۔ شریف برادران (نواز شریف اور شہباز شریف) 19 سال بعد ایک مرتبہ پھر جیل میں ایک چھت تلے ایک ساتھ موجود ہیں۔ نواز شریف کو ملنے والی سزا اور سال میں دوسری دفعہ جیل جانے کے بعد ن لیگ کی قیادت تاحال گو مگوں کا شکار نظرآ رہی ہے۔ اعلیٰ لیگی سیاسی حلقوں میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے کہ پارٹی کارکنان نواز شریف کے جیل جانے پر احتجاج کریں یا نہ کریں اور کس کے خلاف احتجاج کیا یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور سمیت پنجاب اور دیگر صوبوں میں ن لیگ کی جانب سے پارٹی قائد کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد بھی غیر معمولی احتجاج دیکھنے میں نہیں آیا۔ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز 2019ءمیں سیاست میں حیرت انگیز طور پر غیر معمولی متحرک نظر آئیں گی اور سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کرتے ہوئے میدان میں اتریں گی۔ مبصرین کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنی سزا سے مکمل بریت کے بعد ہی مریم نواز عملی سیاست کریں گی۔

                                                               

شیئر: