Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل منتقل

لاہور: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سخت سیکورٹی انتظامات کے بعد اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب عدالت کی جانب سے سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو انتہائی سخت سیکورٹی میں بے نظیر ائرپورٹ اسلام آباد لایا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ نواز شریف کو ن لیگ کے صدر اور سابق وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف سے علاحدہ بیرک میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بیرک نمبر 1 ہوگا تاہم قواعد و ضوابط کے تحت نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور دوست دیگر قیدیوں کی طرح ہفتے میں ایک ہی بار ملاقات کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین کے تحت بیرک میں میٹرس، ٹی وی اور اخبار کی سہولت دی جائے گی جبکہ انہیں گھر سے برتن لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل حکام کو مذکورہ علاقے کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

                                             

شیئر: