Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ان ہاوس تبدیلی کیلئے کام کریں گے، ن لیگ

 اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر ان ہاوس تبدیلی کےلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سویلین بالا دستی سے پیچھے نہیںہٹیں گے۔عوام کوجلد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے خوشخبری ملے گی۔ منتخب شدہ وزیر اعظم منتخب احتساب کررہا ہے۔ہمارے رہنماﺅں کو دور ان انکوائری گرفتا کیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان کو کوئی کچھ نہیں کہتا ۔بلے پر مہرلگانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔جھولی پھیلا کر دعا کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت سے کب نجات ملے گی ؟۔قائدین کے ٹرائل کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں کمی نہیں آئےگی۔ مسلم لیگ (ن)کے سابق وزیر احسن اقبال، سید مشاہد حسین سید، سینیٹر مشاہد اللہ، محمد زبیر ¾مریم اورنگزیب اور رانا ثناءاللہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ العزیزیہ اسٹیل ملز 2002 میں قائم کی گئی ۔ نواز شریف اور ان کا پورا خاندان جلا وطن تھا۔ انہوں نے یہ فیکٹری لگائی تو کیسے پاکستان سے پیسے باہر منگوائے؟۔انہوں نے 28 جولائی 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں انہوں نے نااہل قرار دےدیا ۔ اس کے بعد اس سے متعلق فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کردیا۔ پہلے کیس میں نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ کیا گیا تو جرم یہ تھا کہ انہوں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ اب ان کا جرم یہ ہے کہ ان کے بیٹے نے انہیں پیسے بھجوا ئے تو کیا وہ افراد جو مشرق وسطیٰ میں مقیم افراد اپنے والدین کو کمائی بھیجتے ہیں تو کیا وہ ان کے کاروبار میں شریک قرار پائیں گے۔احسن اقبال نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں کو دوران انکوائری گرفتار کیا جاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کے وہ کارکنان جن پر ریفرنس بھی دائر ہوچکے ہیں انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو احتساب میں دو عملی ہے لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف کوئی طلبی نہیں ہوسکتی تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پھر مسلم لیگ (ق) کو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک ایسی حکومت ہے جو اس وقت وینٹی لیٹر کے سہارے چل رہے ہیں۔ سابق وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم بہت جلد ان ہاو¿س تبدیلی کےلئے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے۔ عوام کو جلد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے خوشخبری ملے گی۔ 

شیئر: