Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجتماعی قبر سے 34 ایتھیوپیائی باشندوں کی لاشیں برآمد

طرابلس ۔۔۔ لیبیا میں دریافت اجتماعی قبر سے 34  ایتھوپیائی باشندوں کی لاشیں  برآمد ہوئی ہیں۔انہیں 2015ء میں داعش نے قتل کر دیا تھا۔ لیبیا کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے  زیر تفتیش داعش کے عسکریت پسند سے ملنے والی معلومات کے بعد اس اجتماعی قبر کی کھدائی  گزشتہ کی گئی۔ اپریل 2015ء  میں منظر عام میں آنے والی وڈیو میں داعش کے عسکریت پسندوں کو زرد رنگ کے کپڑوں میں ملبوس مسیحی افراد کو ساحل سمندر پر قتل کرتے دکھایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ اجتماعی قبر لیبیا کے ساحلی شہر سرت کے قریب ملی ہے۔

شیئر: