Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز خطرہ نہیں ،ایران

تہران ۔۔۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکہ کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں تاہم گزشتہ ہفتے خلیج میں آنے والے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو خطرہ تصور نہیں کرتے۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جان سی اسٹینس خلیج کے علاقے میں داخل ہوا تھا۔ یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی جب امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے مطابق اس بحری جہاز کو خلیج میں ایرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر: