Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیاری صحت خدمات

سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
            خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں اور صحت خدمات میں دلچسپی رکھنے والی ممتاز شخصیات کو واضح الفاظ میں ہدایت کی کہ سعودی شہریوں کو معیاری صحت خدمات فراہم کی جائیں۔ اس شاہی تاکید سے صحت مسائل کے حل سے انکی دلچسپی معلوم ہوتی ہے۔
            صحت کا شعبہ بیحد اہم ہے۔ یہ امراض سے بچاﺅ اور پھر انکے علاج کی خدمات فراہم کرتا ہے۔سعودی قیادت کی صحت خدمات میں دلچسپی تعجب انگیز نہیں۔ سعودی قیادت اس بات کو اپنا مطمح حیا ت بنائے ہوئے ہے کہ مقامی شہریوں کو صحت خدمات ترجیحی بنیادوں پر حاصل ہوں اور صحت خدمات انتہائی معیاری ہوں۔
            شاہ سلمان نے مجلس شوریٰ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھی تاکید کی تھی کہ سعودی عوام ملکی ترقی کا محور ہیں اور یہی ملکی ترقی کو یقینی بنانے والی اولیں طاقت ہیں۔ سعودی لڑکے اور لڑکیاں ہی مستقبل کی آرزو اورکارناموں کا ستون ہیں۔ سعودی خواتین تعمیر و ترقی کے عمل میں برابرکی شریک ہیں۔ انہیں انکے مکمل حقوق دیئے جارہے ہیں۔ اسلامی شریعت میں انکے لئے جو کچھ مقرر کیا ہے وہ انہیں دلایا جارہا ہے۔ سعودی حکومت انہیں قومی ترقی کے مبارک عمل میں زیادہ سے زیادہ حصہ دلانے کیلئے کوشا ہے اور رہیگی۔ شاہ سلمان نے یہ بات بھی واضح کی تھی کہ سماجی فلاح کے کام انکی ترجیحات میں شامل ہیں او رحکومت سماجی خدمات کے نظام کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
                                   

شیئر: