Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے شیخ الازہر کی ملاقات

منگل 25دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے شیخ الازہر کی ملاقات، اسلامی مسائل کے لئے الازہر کی خدمات پر خراج تحسین
٭ اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان، نتنیاہو اپنی پوزیشن مضبوط ہونے کے سلسلے میں پرامید
٭ سوڈانی صدر عمر البشیر نے ملک میں حقیقی اصلاحا ت لانے کا وعدہ کرلیا
٭ امریکی صدر ٹرمپ نے شام ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو سپرد کردیا
٭ عراقی پارلیمنٹ نے فیصل الجربا کو وزارت دفاع کا قلمدان حوالے کرنے کی مخالفت کردی
٭ حوثیوں نے 6روز کے دوران الحدیدة جنگ بندی معاہدے کی 138خلاف ورزیاں کرلیں
٭ کویتی کابینہ میں ترمیم، 4 نئے وزراءمقرر، 4مستعفی
٭ پاکستانی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، افغانستان میں قیام امن کے موضوع پر بات چیت
٭ بحرینی عدالت نے انتخابات 2018ء پر اعتراضات مسترد کردیئے
٭ اٹلی اور روس سیف الاسلام قذافی کی اقتدار میں شمولیت کے اصول کی مخالفت سے دستبردار
٭٭٭٭٭٭٭٭
                            

شیئر: