منگل 25دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الاقتصادیہ“ کی شہ سرخیاں
٭ صحت خدمات انتہائی معیاری ہوں، خادم حرمین شریفین کی تاکید
٭ کنگ سلمان سینٹر نے شبوة میں پہلا میڈیکل آکسیجن سینٹر قائم کردیا
٭ سعودی نیشنل کمرشل بینک اور الریاض بینک ایک دوسرے میں ضم ہوکر سعودی عرب کا سب سے بڑا بینک بن جائینگے، تجزیہ نگار
٭ آبی پیداوار کا نجی منصوبہ، 2.6ارب ریال لاگت
٭ سعودی عرب،چین کو سب سے زیادہ تیل فراہم کرنے والا ملک بن گیا، روس کو پیچھے چھوڑ دیا
٭ ڈیجیٹل کرنسیوں کا عروج ختم ، زوال کے کھڈ کے حوالے
٭ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے سامنے چین کیخلاف اپنے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام
٭ سعودی برطانوی بینک کے اہلکاروں نے موسم سرما کا تحفہ ناداروں میں تقسیم کردیا
٭ سعودی شہری عبداللہ الصھدی نے شہد تیار کرنے سے متعلق 70سالہ تجربہ جنادریہ کے شائقین کے سامنے رکھدیا
٭ امسال نئی دہلی بدترین آلودگی کی زد میں
٭٭٭٭٭٭٭٭