Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کن میچ

میلبورن: ہند اور آسٹریلیا کے درمیان 4میچوں کی سیریز کا تیسرا اور ممکنہ طور پر فیصلہ کن ٹیسٹ آج میلبورن میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور سیریز برابر ہے جبکہ آج سے شروع ہونے والے میچ میں کامیابی ایک ٹیم کو ایسی برتری دلا دے گی جو سیریزکا فیصلہ بھی کر سکتی ہے۔آسٹریلیا کیخلاف اس ٹیسٹ کیلئے ہندوستانی سلیکشن کمیٹی نے خرا ب فارم کا شکار اوپنرز مرلی وجے اور لوکیش راہول کوحتمی الیون سے باہر کردیا جبکہ روندر جدیجہ اورمیانک اگروال ٹیم میں شامل کر لئے گئے ۔میانک اگروال آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔دونوں ریگولر اوپنرز کے باہر ہو جانے سے اب ہنوما ویہاری اور میانک اگروال اوپننگ کر سکتے ہیں جبکہ انجری سے چھٹکارا پا کر ٹیم کا حصہ بننے والے روہت شرما بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فاسٹ بولر امیش یادو کو باہر کرکے رویندر جدیجہ کی جگہ بنائی گئی ۔ یہ اس سال بیرون ملک جدیجہ کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا۔آسٹریلیا کی جانب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، پیٹر ہینڈزکومب کی جگہ مچل مارش 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔کپتان ٹم پین کا کہنا تھا ہینڈز کومب اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں گے لیکن ہم بولرز پر دباﺅ کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ مچل مارش ضرورت پڑنے پر بولرز کا ہاتھ بٹا سکیں گے۔ پیٹر ہینڈز کومب چوتھے ٹیسٹ میں ہماری ترجیح ہوں گے۔
کھیلوںکی مزیدخبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: