Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: ہند نے آسٹریلیا کو 31رنز سے شکست دیدی

ایڈیلیڈ:ہند نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ہند نے آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں 31 رنز سے شکست دیتے ہوئے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی۔چتیشواڑ پچارا کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ہند نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں کینگروز ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری دن 291 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔شان مارش 60، مچل اسٹارک، پیٹ کمنس 28،28 اور مارکس ہیرس 26 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ناتھن لیون 38 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ہندکی جانب سے محمد شامی، روی چندرن ایشون اور جسپریت بمرا نے 3،3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہندنے پہلی اننگز میں 250 اور دوسری میں 307 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: