Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتھ ٹیسٹ: ہند 140رنز پر آوٹ،سیریز 1-1سے برابر

  پرتھ:آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ہندکو 146 رنز سے شکست دے کر4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آسٹریلیا نے ہندکو فتح کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن ہند ٹیم دوسری اننگز میں صرف 140 رنز ہی بنا سکی۔ٹیسٹ کے آخری دن ہندنے دوسری اننگز 112 رنز5 کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور اس کی بقیہ کھلاڑی صرف 28 رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے تمام بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے ناتھن لیون نے اس اننگز میں کپتان ویرات کوہلی کی اہم وکٹ سمیت 3وکٹیں حاصل کیں۔ان کے علاوہ مچل اسٹارک نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل وڈ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ہند کی جانب سے دوسری اننگز میں رشبھ پانٹ اور اجنکیا ریہانے 30، 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ6کھلاڑیوں کا h سکور دہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکا۔آسٹریلیا کے ناتھن لیون سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے میچ میں 8وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ہند کی ٹیم کپتان کوہلی کی سنچری کی بدولت 283 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی نصف سنچری کی بدولت 243 رنز بنا کر 286 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی تھی۔پرتھ ٹیسٹ " ڈراپ ان پچ " پر کھیلا گیا یعنی یہ ایک ایسی پچ تھی جو میدان سے باہر تیار کی گئی اور پھر اسے لا کر میدان میں بچھا دیا گیا۔یہ عموماً ایسے میدانوں میں کیا جاتا ہے جنھیں ایک سے زیادہ کھیلوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔پرتھ میں ڈراپ ان پچوں کا استعمال پہلی مرتبہ 1970 کی کیری پیکر ورلڈ سیریز کے دوران کیا گیا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: