Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحدیدة بندرگاہ حوالے نہیں کرینگے، حوثی

صعدة ۔۔۔ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کے دورہ الحدیدة بندرگاہ کے بعد کہا ہے کہ وہ الحدیدة بندرگاہ حوالے نہیں کرینگے۔ سویڈن میں ہونے والے معاہدے میں طے ہوا تھا کہ حوثی الحدیدة ،الصلیف اور راس عیسیٰ بندرگاہیں سال رواں کے اختتام سے قبل حوالے کردیں گے اور الحدیدة شہر مکمل طو رپر خالی کردیں گے۔ حوثیوں کے مقرر کردہ الحدیدة کے ایک عہدیدار عبدالجبار الجرموزی نے بیان دیا ہے کہ الحدیدة بندرگاہ حوالے کرنے کا موضوع زیر بحث ہی نہیںآیا لہذا الحدیدة بندرگاہ حوالے نہیں کی جائیگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم نے الحدیدة بندرگاہ کا معائنہ کرکے ہم سے سامان اٹھانے والی مشینوں کی اصلاح و مرمت کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم کا دائرہ کار جنگ بندی کی نگرانی تک محدود ہے، اقتصادی امور سے انکا کچھ لینا دینا نہیں۔

                                 

شیئر: