Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کمر بستہ!

عدن ۔۔۔ حکومت یمن نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغی سویڈن میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ہونے والی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی خوراک پروگرام کے وفد کو تعز جانے سے روک دیا جہاں وہ انسانی حالات کا جائزہ لینے کیلئے جانے والا تھا۔ یہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امدادی کمیٹی کے سربراہ عبدالرقیع فتح نے توجہ دلائی کہ حوثیوں نے امدادی ٹرکوں کو تعز صوبے میں داخل ہونے سے روک دیا۔ یمنی وزیر نے کہا کہ حوثی 3 برس سے زیادہ عرصے سے تعز کی بیشتر سڑکوں کو اپنے کنٹرول میں لئے ہوئے ہیں۔

                                                    

شیئر: