Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹوں نے متوفی والد کی قبر کھود کرنعش گھر میں منتقل کر دی

قاہرہ ۔۔۔ مصر کے جنوبی علاقے میں رہنے والے 3 بھائیو ں نے اپنے متوفی والد کی قبر کھود کر نعش گھر میں دفن کر دی ۔پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر ان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔ ملزمان کو 15 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ۔ سبق نیوز نے مصری جریدے کے حوالے سے لکھا ہے کہ مصر ی صوبے صعید کے جنوبی قصبے بنی سویف میں ایک شخص کا 5 ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا جسے حسب روایت قصبے کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا ۔ متوفی کے بیٹوں نے تدفین کے 5 ماہ بعد والد کی نعش کو قبرستان سے نکال کر گھر منتقل کیا اور اسے گھر کے احاطے میں دفن کر کے مزار کی تعمیر شروع کردی ۔ قصبے کے لوگوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ عدالت نے قصبے کی پنچایت کو حکم دیا ہے کہ وہ نعش کو قبرستان منتقل کر نے کے لئے کارروائی شروع کرے ۔ 

شیئر: