لکھنو....جیت پورہ علاقے میں صبح نکھی گھاٹ کے پاس ایک گھر کے آنگن میں غبارے میں گیس بھرنے والا سلنڈر دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ حادثے میں3 کرایہ دار مرد اور مکان مالک کی چار بیٹیاں زخمی ہوگئیں۔ غبارہ والا سمیت دو کی حالت بی ایچ یو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک ہے۔ سراج الدین گھر میں ہی مشین پر کپڑے کی سلائی کرتے ہیں۔ ان کے گھر میں کرایہ پررہنے والا للو پانڈے عرف پنڈت سلنڈر سے غبارے پھلاکر بیچتا ہے۔ صبح دس بجے وہ آنگن میں غبارے پھلارہا تھا تبھی دھماکہ ہوگیا۔ سلنڈر پھٹنے سے للو سمیت آنگن میں کھانا کھارہی مکان مالک کی چار بیٹیاں و کرایہ دار جے سی بی ڈرائیور امرجیت، مزدوری کرنے والا شیوچرن زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سن کر آس پاس والوں نے پولیس کو اطلاع دے دی اطلاع پر پولیس پہونچی اور ایمبولینس بلاکر زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا۔