حیدرآباد۔۔۔تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے کوکاپیٹ میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری نے کار کو ٹکر دے دی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثہ کے فوری بعد لاری ڈرائیور فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی نارسنگی پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔