Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پی ایس پی کے دفتر پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے ، حنیف بابر

ہماری جماعت کا مشن کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ، صدر ریاض ریجن 
ریاض( ذکاءاللہ محسن) پاک سرزمین ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر نے کراچی میں پارٹی آفس پر حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے دو کارکنان کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف بابر نے کہا کہ پی ایس پی نے ہمیشہ یہ موقف اپنایا ہے کہ پاکستان کی اصل طاقت نوجوان طبقہ ہے اس کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دیکر اسے برائی کے راستے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ پی ایس پی سیاسی نقطہ نظر رکھتی ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور اسے سبھی نے آگے لیکر جانا ہے۔ آفس پر حملہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے مشن سے پیچھے ہٹ جائیں مگر ایسا نہیں ہوگا ۔ ہمارا مشن کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور اس کے باسیوں کو خوشحال کرنے ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔

شیئر: