مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) عربی زبان و ادب کے استاد پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق منصوری مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ وہ جامعہ کراچی میں شعبہ عربی کے سابق صدر اور شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ گزشتہ دنوں اہلیہ اور چھوٹے بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کیلئے حرمین شریفین گئے ہوئے تھے۔ گزشتہ رات مدینہ منورہ میں تہجد کیلئے وضو کیا اور جان جاں آفریں کے سپرد کردی۔کراچی سے پی ٹی وی کے پروگرام ڈائریکٹر شجاعت اللہ اور مکہ سے احباب مکہ پاکستانی گروپ کے ڈاکٹر عرفان اللہ صدیقی، ڈاکٹر عامر شہزاد، انور عظیم، سعید اعوان ساگر ، طیب بلال مکی، محمد احمد ننھا، رانا اختر علی ، شکیل الرحمان، حافظ عبداللہ بزنجو، ظہیر الدین ہاشمی، سمیر صغیر ناز اور دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔