ایم کیو ایم رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو کراچی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ان کے اس اندوہناک قتل پر سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا : میں اپنے اچھے دوست سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملےکی شدید مزمت کرتا ہوں اور انکی وفات پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتا ہوں ۔ انا اللله و ان الیه راجعون۔دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے لیئےدعا گو ہوں کہ اللہ انکو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا : علی رضا عابدی کے کراچی میں قتل کی میں شدید مذمت کرتا ہوں ۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
عبدالعلیم خان نے لکھا : علی رضا عابدی کے قتل پر میں بہت شاکڈ اور افسردہ ہوں۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کیا : میں علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اس ظلم کو کرنے والوں کو ضرور انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
عثمان ڈار نے لکھا : علی ضا عابدی کے قتل پر شدید افسوس ہے۔ اس واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری دعائیں علی رضا عابدی کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔اللٰہ انہیں ان لمحات میں حوصلہ دے اور علی رضا عابدی صاحب کی مغفرت فرمائے۔
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے لکھا : ہمارا بھائ ، ہمارا دوست علی رضا عابدی نہ رہے۔ دہشت گردی نہ ختم ہوئی نہ ہو گی۔ دعوے دھرے کے دھرے۔
عامر محمود کیانی نے ٹویٹ کیا : ایم کیو ایم رہنما علی رضا عابدی پر قاتلانہ حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت فورا قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے، الله تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ علی رضا عابدی کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
محمد شہزاد مصطفوی نے لکھا : انَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔سیاست سے بالاتر ہوکر ایک انسان ہونے کے ناطے سوچیں تو آج کراچی کا ایک اور بیٹا رخصت ہو گیا علی رضا عابدی بھائی کے لئے کوئی لفظ ہی نہیں ھے بیان کرنے کو ک دشمنوں نے ایک اور چراغ بجھا دیا۔اللہ پاک درجات بلند فرمائیں آمین۔
میاں افتخار حسین نے ٹویٹ کیا : علی رضا عابدی کو سات گولیاں مار کے شھید کر دیا گیا ۔آخر کیوں ؟نظریات الگ الگ لیکن انسانیت تو ایک ہے۔ یہاں تو انسان کو اسطرح مارا جاتا ہے جیسے کوئی مرغی ذبح کرتا ہو۔ انسان کی کوئی وقعت نہیں!خدارا کبھی ٹھیک طرح کی تحقیقات ہو کہ قاتل کا پتہ تو چلے۔
اقرار الحسن سید نے کہا : علی رضا عابدی صاحب سے میرا تعارف ٹوئیٹر کی وجہ سے ہی تھا لیکن ایک ایسے شخص کی موت کی خبر سن کرایسا دکھ پہلی بار ہوا جس سے میں کبھی ملا نہیں۔ اللہ ان کی مغفرت کرے اور اللہ اس ملک پر رحم کرے۔ امید بار بار ٹوٹتی ہے۔